D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

Titles

آب خانے میں گرنا

آب خانہ - پانی کا گھر

اگر دیکھے کہ آب خانے میں یا آب خانے کے گڑھے میں گرا ہے تو دلیل ہے کہ مال جمع کرنے میں غرق ہو گا۔

Read More

آب خانے کے کنوئیں میں گرنا

آب خانہ - پانی کا گھر

اگر دیکھے کہ وہ خود آب خانے کے کنوئیں میں گرا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کا مال چھینے گا۔ اور اگر گرتے ہی ہاتھ اور پاؤں ٹوٹ گئے ہیں تو دلیل ہے کہ سخت بلا میں گرفتار ہو گا۔

Read More

خواب میں آب خانہ کی پانچ تعبیریں

آب خانہ - پانی کا گھر

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں آب خانہ کا دیکھنا پانچ قسم پر ہے: اول: مال حرام۔ دوم: عیش دنیا۔ سوم: خزانہ۔ چهارم: حرام میں شروع۔ پنجم: خدمت گار اور حرام خور عورت۔

Read More

خواب میں آبدست دیکھنا

آبدستان (کوزه)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آبدست دیکھنے والا خزانہ دار اور صاحب تدبیر ہو گا کہ آمدنی اور خرچ اس کے ہاتھ میں ہو گا۔

Read More

بادشاہ کا کوزہ دینا

آبدستان (کوزه)

اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو کوزہ دیا ہے تو دلیل ہے کہ خزانچی اور بادشاہ کا مشیر ہو گا۔ اور اگر کسی کو دے تو بھی یہی قیاس ہے۔

Read More

کوزہ بردار خادم

آبدستان (کوزه)

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزہ بردار خادم ہو گا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے: یطوف عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ یَا کو اب و اباریک (بہشت میں ان پر خادم کوزوں اور بدھنوں کے ساتھ...

Read More

کوزہ ٹوٹ جانا یا ضائع ہونا

آبدستان (کوزه)

اگر دیکھے کہ اس کا کوزہ ٹوٹ گیا یا ضائع ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت جدا ہو جائے گی یا مر جائے گی۔

Read More

کوزے سے پانی پینا

آبدستان (کوزه)

اگر کوزے سے اپنے آپ کو پانی پیتے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا، خصوصاً جب پانی صاف اور خوش ذائقہ دیکھے۔

Read More

خواب میں کوزہ دیکھنے کی پانچ تعبیریں

آبدستان (کوزه)

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزے کو دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: اول: خادم۔ دوم: خزانچی۔ سوم: وزارت۔ چهارم: فرزند۔ پنجم: ایسی جگہ سے تھوڑی روزی جہاں سے امید نہیں رکھتا۔

Read More