D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

Titles

آب بینی کے رنگ کی تعبیر

آب بینی۔ یعنی ناک کا پانی

اگر دیکھے کہ آب بینی سیاہ اور میلا ہے تو اس کے فرزند کو اندوہ اور مصیبت پہنچے گی۔ اگر زرد دیکھے تو فرزند بیمار ہو گا۔

Read More

پانی کو غیر محل پر دوڑتا دیکھنا

آب تاختن یعنی پانی کا دوڑنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی پانی کو غیر محل پر دوڑتا دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا غمگین اور قرض دار ہو گا۔

Read More

اپنی جگہ پر پانی دوڑتا دیکھنا

آب تاختن یعنی پانی کا دوڑنا

اگر اپنی جگہ پر پانی دوڑتا دیکھے تو یہ قرض سے نجات اور غم سے خوشی کی دلیل ہے، اور اگر خواب دیکھنے والا مالدار ہے تو مال کا نقصان ہوگا۔

Read More

پانی کے بجائے خون یا پیپ دوڑنا

آب تاختن یعنی پانی کا دوڑنا

اگر پانی کی جگہ خواب میں خون دوڑتا دیکھے تو یہ نقصان کی دلیل ہے۔ اور اگر پیپ دوڑتے دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے یہاں بیمار بچہ ہوگا۔

Read More

کنوئیں میں پانی دوڑتا ہوا دیکھنا

آب تاختن یعنی پانی کا دوڑنا

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں کنوئیں میں پانی دوڑتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی سے مالِ حلال پائے گا۔

Read More

مسجد میں پانی دوڑتا دیکھنا

آب تاختن یعنی پانی کا دوڑنا

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر مسجد میں پانی دوڑتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنا مال خزانہ کرے گا لیکن اپنے لئے نہیں۔

Read More

گھر میں پانی دوڑتا ہوا دیکھنا

آب تاختن یعنی پانی کا دوڑنا

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں اپنے گھر میں پانی کو دوڑتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنا مال اپنی اولاد کے لئے خزانہ کرے گا لیکن اس کے عوض اور پائے گا۔

Read More

پانی کا گھر بنانا

آب خانہ - پانی کا گھر

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب کے اندر پانی کا گھر بنائے تو دلیل ہے کہ دنیا کے مال پر حریص اور راغب ہو گا اور مال سے کچھ خرچ نہ کرنا چاہے گا۔ بعض اہل تعبیر نے بیان...

Read More

آب خانے میں بول و پاخانہ کرنا

آب خانہ - پانی کا گھر

اگر آب خانہ میں اپنے آپ کو بول و پاخانہ کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ مال کو جمع کرے گا۔

Read More