D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

.. - حضرت ابن سیرین

Topic: ..

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی نیک آدمی خواب میں دیکھے کہ اس کا پاؤں مثل ہو گیا ہے۔ تو یہ دین کی زیادتی کی دلیل ہے۔ فرمان حق تعالی ہے : وَلَا عَلَى الْأَعْرَجِ حَرَج (اور لنگڑے پر کوئی حرج نہیں ہے) اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤن پر رسی بندھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو کسی سے فائدہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں نہیں ہے اور لکڑی کے سہارے پر چلتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی پر بھروسہ کرے گا اور اس سے وفاداری نہ دیکھے گا۔ اور اگر کوئی شاہی حاکم دیکھے کہ اس کے دونوں پاؤں کٹے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ کام سے معزول ہو گا اور اس کا مال ضائع ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں لوہے کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا مال زیادہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں چاندی کا ہے اور ایڑی سنہری ہے تو بھی یہی تاویل گذشتہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اسکا پاؤں درد کرتا ہے دلیل ہے کہ نقصان اٹھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں ستون سے بندھا ہے۔ اس کی تاویل بہتر ہے۔ کیونکہ درخت مرد کی طرح اور ستون مردے کی طرح ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں جال میں ہے یا زمین میں دھنس گیا ہے تو دلیل ہے کہ جس قدر پاؤں گھسا ہے۔ اس قدر کمر اور حیلے میں گرفتار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پاؤں کسی جگہ پر قبر میں پھیلا ہے تو دلیل ہے کہ دین و دنیا کے کام سے رکے گا۔ یا کوئی اس کو بات کہے گا کہ اس سے بیمار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بیل پر پاؤں ہلا رہا ہے تو دلیل ہے کہ کام کی سخت جستجو کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کا پاؤں اونٹ یا بیل کے کھر جیسا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی قوت وافر اور مال زیادہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں گھوڑے یا گدھے جیسا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی قوت اور مرتبہ زیادہ ہو گا۔ اور اگر اپنا پاؤں درندے کے پنجے جیسا دیکھے تو دلیل ہے کہ مال حرام حاصل کرے گا اور اگر اپنا پاؤں مرغوں کے پنجوں جیسا دیکھے تو اس کے کسب اور معیشت کی قوت کی دلیل ہے اور دشمن پر فتح پائے گا۔