باد رہا کردن (پادنا) - حضرت ابن سیرین
Topic: باد رہا کردن (پادنا)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے لوگوں کے مجمع کے درمیان ہوا چھوڑی ہے اور لوگوں نے آواز سنی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی بری بات کہے گا کہ لوگ اس پر افسوس کریں گے اور اس وجہ سے لوگوں میں رسوا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ نرم ہوا چھوڑی ہے تو لوگوں نے آواز نہیں سنی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے اور اگر میں خواب ہندو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو خوشی حاصل ہو گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے محسو کی ماری ہے اور اس کی بلند آواز اور ناخوش بو ہے۔ تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ لوگ اس کو ملامت کریں گے اور برا بھلا کہیں گے اور اگر دیکھے کہ آواز تو ہے، لیکن بدبو نہیں ہے تو دلیل ہے کہ وہ بے فائدہ کام کرے گا۔ لیکن اس میں اس کی بھلائی ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ ارادے کے ساتھ ہوا نکالی ہے اور لوگ اس پر ہنسے ہیں اور وہ شرمندہ ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بے کار کام سے اس کی معیشت بنائی جائے گی۔