D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

پاتیله پتیلا دیچی) - حضرت ابن سیرین

Topic: پاتیله پتیلا دیچی)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پاتیلہ کا دیکھنا گھر کی عورت ہے۔ اور اگر دیکھے که پاتیلہ نیا خریدا یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ گھر والی کو آفت کے پہنچے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پاتیلہ میں کوئی چیز کھانے کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو گھر کی بیگم سے خیر و منفعت حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ پاتیلہ میں کوئی کھانے کی چیز ہے جو کہ بری ہے تو دلیل ہے کہ اس کو گھر والی سے کوئی ضرر پہنچے گا۔