D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - General

Topic: .

اور اگر دیکھے کہ بہت سے گھوڑے اس کے گھر یا کوچہ کے گرد جمع ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ میں بارش کثرت سے ہو گی اور سیلاب آئے گا۔ حضرت اسمعیل اشعث رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اسپ راہوار پر بیٹھا ہے۔ تو دلیل ہے کہ ایک عورت کی صلاح سے مال دار عورت ملے گی اور اگر اہل نہیں ہے تو ایسی عورت کی مصاحبت کرے گا کہ جس سے نفع اور نیکی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھوڑے کا کان کٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ سرداروں کا پیغام اس سے کٹ جائے گا اور اگر دیکھے کہ گھوڑا سر کے بل گرا اور پھر اٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے کام میں پہلے خلل پڑے گا اور پھر درست ہے ہو جائیگا۔ اور اگر دیکھے کہ دم کٹا گھوڑا خریدا ہے اور اس پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ بے اصل عورت کا شوہر بنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گھوڑے پر ہوا میں گیا ہے اور پھر ہوا میں سے اترا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے ہاتھ سے ہلاک ہو گا۔ اگر دیکھے کہ گھوڑے نے اس کو دولتی ماری ہے تو دلیل ہے کہ اس کے عیال فضولیات میں مشغول ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے گھوڑے کو چرایا ہے۔ خوف ہے کہ اس کا عیال ہلاک ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا گھوڑا گم ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ اور اگر دیکھا ہے کہ گھوڑے کو فروخت کر دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عزت و مرتبہ کم ہو گا یا اس سے عیال جدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ گھوڑے پر الٹا بیٹھنا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام خراب ہو گا اور اس کو ضرر اور ملامت حاصل ہو گی۔ حضرت جابر رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گھوڑا دیکھنا اپنے نفس کی خواہش کو دیکھنا ہے اور اگر اپنے گھوڑے کو دیکھے کہ سرکش ہے تو دلیل ہے کہ اس کی خواہش نفس سرکش ہو گی اور اگر دیکھے کہ اس کا گھوڑا مطیع و فرمانبردار ہے تو دلیل ہے کہ اس کی خواہش نفس نہایت سخت ہے۔ اور گھوڑے کے جسم پر ہر ایک عضو کے اوپر بادشاہی کا نشان ہوتا ہے اور اگر بادشاہ کے خون کو گھوڑے پر دیکھے تو عزت اور رفعت کی دلیل ہے۔ اور عام لوگوں کا خواب میں دیکھنا عزت اور بخت کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ نامعلوم گھوڑا محلے سے نکلا ہے تو دلیل ہے کہ محلے کے بزرگوں سے کوئی شخص دنیا سے کوچ کرے گا۔ حضرت خالد اصفهانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پالان والا گھوڑا مرد کا نصیب ہے۔ جس قدر پالانی گھوڑا مطیع و فرماں بردار ہو گا اسی قدر نصیب مطیع اور فرماں بردار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پالان شہر یا گاؤں میں سرائے میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ مرد مسافر عجمی اس جگہ آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دراز دم گھوڑے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اسپ کی دم اور سم کی درازی کے برابر اس کے تابعدار ہوں گے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا اور عیش اس پر تنگ ہو گا۔