D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - حضرت جعفر صادق

Topic: .

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آئینہ دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ اول عورت۔ دوم پسر سوم جاه و فرمان چهارم یار و دوست پنجم شریک ششم کار روشن اور یہ بھی آپ نے فرمایا ہے کہ اگر غریب آدمی خواب میں آئینہ دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ عورت اور بزرگی پائے گا۔ اگر لڑکی دیکھے تو اس کی شادی ہو گی اور شوہر کے نزدیک عزیز اور گرامی ہو گی۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی مجہول آدمی نے شیشہ دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ غائب دوست کو دیکھ کر خوش ہو گا۔