D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - حضرت کرمانی

Topic: .

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں لوہے کے شیشے کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اگر اس کی عورت حاملہ ہے تو لڑکا پیدا ہو گا کہ سب باتوں میں باپ کی مشابہ ہو گا اور اگر یہی خواب عورت حاملہ دیکھے تو لڑکی پیدا ہو گی جو سب طرح سے اپنی ماں جیسی ہو گی۔ اور اگر عورت حاملہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شوہر اس کو طلاق دے کر دوسری عورت کرے گا اور وہ عورت دوسرا شوہر کرے گی۔ اور اگر لڑکا خواب میں شیشہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا اور بھائی پیدا ہو گا۔ اگر لڑکی نے شیشہ دیکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اور ہمشیرہ آئے گی۔ اور حاکم یا بادشاہ شیشہ دیکھے گا تو معزول ہو گا اور حکومت اس کے ہاتھ سے نکل کر کسی اور کو ملے گی جو اس کا جائے نشین ہو جائے گا۔