D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - حضرت جعفر صادق

Topic: .

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ آفتاب کو دیکھنے کی تعبیر آٹھ وجہ پر ہے۔ اول خلیفہ۔ دوم سلطان بزرگ سوم رئیس - چهارم حاکم بزرگ پنجم عادل بادشاہ ششم رعیت کا فائدہ۔ ہفتم مرد کے لئے عورت اور عورت کے لئے مرد۔ ہشتم نیک اور روشن کام۔ اور یہ بھی آپ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ وہ آفتاب کو سجدہ کرتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر مہربانی کر کے اپنا مصاحب بنائے گا۔ مرتبہ بڑا ہو گا۔ ملک کے رئیس اور امیر عدل کریں گے اور صرف آفتاب کی شعاع کو دیکھنا اس کے برعکس حکم رکھتا ہے۔