D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - حضرت کرمانی

Topic: .

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آفتاب کے درمیان سیاہی کا نقطہ ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا دل ملک میں مشغول ہو گا اور اگر دیکھے کہ دو آفتاب آپس میں لڑتے ہیں تو دلیل ہے کہ دو بادشاہ آپس میں جنگ کریں گے اور اگر آفتاب کو زمین پر اترا ہوا بے نور دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ سلطنت سے معزول ہو گا اور ملک سے بے بہرہ ہو گا۔ اور اگر آفتاب کو اپنے ہاتھ میں سیاہ دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اور خواب دیکھنے والا دونوں غم میں مبتلا ہوں گے اور اگر دیکھے کہ آفتاب کسی سوراخ میں گم ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ مرے گا اور عام خلقت کو رنج و غم ہو گا اور اگر مجھے کہ آفتاب اور ستاروں کو کسی چیز نے چھپا لیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ لشکر سمیت دشمن سے شکست پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب کی پرستش کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ کسی ؟ کسی بڑے بادشاہ کا مقرب ہو گا۔ حضرت اسمعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کا چہرہ آفتاب کی طرف ہے۔ پھر آفتاب سے چہرہ پھیر لیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ پہلے کافر تھا۔ پھر مسلمان ہوا اور انجام کار پھر کافر ہو جائے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ آفتاب کو پھر دیکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ کسی ناامید چیز سے رنج پائے گا۔ اور اگر آفتاب کو اپنے ساتھ باتیں کرتے ہوئے دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے مرتبہ ا مرتبہ اور حشمت اور بزرگی پائے گا۔