D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - General

Topic: .

عورت چاہے گا۔ که آفتاب روش روشن اور پاکیزہ نکلا ہے اور اس کے گھر میں چکا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے خ اور اگر دیکھے کہ ابر وغیرہ آفتاب کے نور کو ڈھانپتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا حال خطرناک ہو گا اور اس کے احوال خاص کر جب آفتاب کو کھلتا دیکھے بدل جائیں گے اور اگر دیکھے کہ آفتاب سیاہی سے روشنی میں آیا ہے تو دلیل ہے بادشاہ بیمار ہو کر جلدی شفاء پائے گا۔ اگر دیکھے کہ آفتاب کے جسم پر رہی یا دھاگہ لٹکا ہوا ہے اور اس نے اس پر ہاتھ ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے مدد اور قوت حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ وہ رسی ٹوٹ گئی ہے اور وہ گر پڑا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبے سے گر جائے گا۔ اگر دیکھے کہ اس نے خواب میں آفتاب یا مهتاب کو سجدہ کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے گناہ یا خطا ظاہر ہو گی اور اگر دیکھے کہ آفتاب یا ماہتاب یا تمام ستارے ایک جگہ جمع ہیں اور ان کے نور کو لیتا ہے تو دلیل ہے کہ جہان کی بادشاہی حاصل کرے گا اور جہان کے سب بادشاہ اس کے تابع ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ سورج اور چاند اور ستارے پکڑے ہیں اور سب سیاہ اور تاریک ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا ہلاک ہو جائے گا۔ خاص کر اگر ظالم اور ستمگر بھی ہے۔