. - General
Topic: .
ہیں ہے کہ اس سال ہے کہ صاحب خواب علم و عمل میں مغرور ہو گا اور اگر دیکھے کہ آسمان کے دروازے کھلے ہیں تو دعا قبول ہو گی اور بارش بہت ہو گی اور پانی وافر ہوں گے۔ فرمان حق تعالی ہے : لَفَتَحْنَا أَبْوَابَ السَّمَاءِ بِمَاءِ مُنْهَبَرٍ وَ فَجَّرْنَا الأَرْضَ عُيونا " التقى بماء على أمر قد قلو (ہم نے آسمان کے دروازے موسلا دھار پانی سے کھولے اور زمین کے چٹے پھوٹے۔ امر اندازہ کئے ہوئے کے مطابق پانی جمع ہو گیا)۔ اگر دیکھے کہ آسمان کی طرف سے سب لوگوں کی طرف چہرے کھلے ہوئے ہیں تو لوگوں کی خیر اور نعمت پر دلیل ہے خاص کر اس کے دوستوں میں زیادہ اثر خیر ظاہر ہو گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ آسمان پر سے گرا ہے تو یہ خدائے تعالی کے غصہ کی دلیل ہے۔ حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں آسمان کو سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں خیر و صلاح اور امن ہو گا اور اگر سفید دیکھے تو دلیل ہے کہ اس جگہ رنج اور بیماری ہو گی اور اگر آسمان کو سرخ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں جنگ اور خون ریزی ہو گی اور اگر دیکھے کہ آسمان سیاہ ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس ملک میں فتنہ عظیم برپا ہو گا اور اگر دیکھے کہ آسمان معمول سے زیادہ روشن ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دین میں روشنی حاصل ہو گی۔ اگر دیکھے کہ اس کے برابر آسمان کا دروازہ کھلا ہے تو دلیل ہے کہ خیر اور روزی کا دروازہ اس پر کھلے گا اور عالم اور حکیم ہو گا اور اس سے بہت لوگوں کو روزی پہنچے گی اور اگر آسمان میں سرخ نشان ستونوں جیسے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس جگہ کے نیک لوگوں کی نصرت حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ آسمان کی پرستش کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بے دین اور گمراہ ہو گا۔