D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - حضرت جابر مغربی

Topic: .

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر اپنے چہرے کو خواب میں پانی یا شیشے میں خوب صورت دیکھے یا کوئی کہے کہ تیرا چہرہ خوبصورت ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا۔ اور اگر برا دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ سرخ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی کسی سے بحث ہو گی اور غصہ کھائے گا۔ اور اگر اپنا چہرہ سپید اور روشن دیکھے۔ دلیل ہے کہ عبادت کی توفیق پائے گا۔ اور اگر اپنا چہرہ سیاہ دیکھے تو غم و اندوہ کی دلیل ہے اور کفر کا خوف ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : وَأَمَّا الَّذِينَ اسْوَنَتْ وُجُوهُهُمْ أَكْفَرْتُمْ بَعْدَ إِيْمَانِكُمْ (لیکن جن کے چہرے سیاہ ہیں۔ کیا تم ایمان کے بعد کافر ہوئے ہو)۔ اور اگر اپنے چہرے پر زخم دیکھے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر غم و اندوہ پائے گا۔ اور اگر اپنے چہرے پر خراش دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کے کام اور چودھر میں خلل پڑے گا۔ اور اگر اپنے دو چہرے دیکھے۔ دلیل ہے کہ منافق ہو گا۔