D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - اہل تعبیر

Topic: .

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر نهر دجلہ خواب میں دیکھے تو خلیفہ ہو گا۔ اور اگر بیجوں دیکھے تو خراسان کا بادشاہ ہو گا۔ اور اگر مسیحوں دیکھے تو ہند کا بادشاہ ہو گا۔ اور اگر فرات دیکھے تو ملک شام کا بادشاہ ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ملک روم کا بادشاہ ہو گا۔ اور اگر نہر نیل کو دیکھے تو مصر کا بادشاہ ہو گا۔ اور اگر نہر رودگر کو دیکھے تو آرمینیا کا بادشاہ ہو گا۔ اور پانی پینا اور اپنے آپ کو اس سے دھونا خیر و منفعت ہے۔ اور اس پانی کے اندازے پر کہ جس قدر پیا ہے اس کو بادشاہ کی طرف سے کچھ ملے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو دورا کی نہر میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ فتنہ پڑے گا۔