D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - General

Topic: .

اور اگر دیکھے کہ نہر کا پانی زمین میں گھستا ہے اور کچھ نہیں رہا ہے۔ تو عذاب پر دلیل ہے کہ اس آئے گا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے : قُلْ أَنتُمْ أَنْ أَصْبَحَ مَاءُ كُمْ غَوْرًا " لَمَنْ يَأْتِيَكُمْ بِمَاءٍ مَعِينٍ (ان سے کہہ دو کہ اگر تمہارا پانی زمین میں جا گھسے تو تمہیں چشمہ دار پانی کہاں سے ملے گا)۔ اور اگر دیکھے کہ نہر کے پانی سے اپنے آپ کو دھویا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اور وزیر کی شرارت سے امن میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پانی کے نیچے غوطہ لگایا ہے۔ دلیل ہے کہ وزیر کے راز سے اطلاع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا کپڑا دھویا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اور اس کے اہل بیت کو بادشاہ اور وزیر سے امن ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ نہر میں چلتا ہے اور اس کا کپڑا آلودہ ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ سوداگری کی طرف سے غم کھائے گا۔