اپنا پیٹ حاملہ عورت کی طرح
Topic: آبستنی (حمل)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں اپنا پیٹ حاملہ عورت کی طرح بڑا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو پیٹ کی بڑائی کے اندازے پر دنیا کا مال اور نعمت حاصل ہو گی۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر نابالغ بچہ اپنے آپ کو حمل والا خواب میں دیکھے۔ اگر لڑکا ہے تو اس کے باپ کو نعمت اور مال حاصل ہو گا اور اگر لڑکی ہے تو اس کی ماں کو مال و نعمت ملے گی۔