D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - اہل تعبیر

Topic: .

اور اگر دیکھے کہ انڈوں پر پرندوں کی طرح بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ عورتوں کے پاس بیٹھے گا اور فائدہ پائے گا۔ ہے۔ ہے اور اگر دیکھے کہ انڈا مرغی کے نیچے رکھا ہے اور مرغی نے اس کو باہر ڈال دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا مرا ہوا کام زندہ ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کے یہاں با ایمان لڑکا آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ انڈا ٹوٹ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ لڑکی جوان ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے انڈے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے بہت لڑکے ہوں گے۔ اور بلخ کا انڈا تاویل میں درویش اور بیچارہ فرزند ہے اور چڑیا کا انڈا خوشی پر دلیل ہے۔