D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - حضرت ابن سیرین

Topic: .

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب میں ایک عجیب بات یہ دیکھی گئی ہے کہ بعض اوقات انسان خواب میں کوئی خیر و بھلائی یا شرو آفت کی بات دیکھتا ہے۔ جب وہ بیدار ہوتا ہے تو بعینہ اس کو خیر و راحت یا شر و آفت پہنچ جاتی ہے۔ ایک اس سے بھی زیادہ عجیب بات دیکھی گئی ہے وہ یہ کہ بہت سے آدمی ایسے کند ذہن اور کند زبان ہوتے ہیں کہ جو حالت بیداری میں ایک معمولی سا شعر بھی ٹھیک طور پر نہیں پڑھ سکتے اور نہ یاد کر سکتے ہیں۔ لیکن خواب میں وہی کند ذهن و کند زبان بخوبی پڑھتے اور یاد کر لیتے ہیں اور پھر بیداری کی حالت میں بھی درست طور سے پڑھ کر سنا دیتے ہیں۔ علی ہذا القیاس بہت سے جاہل اور ان پڑھ آدمی خواب میں ایسی ایسی حکمت آمیز باتیں اور اچھے اچھے لفظ کہنے لگتے ہیں کہ اس طرح کوئی حکیم اور عالم بھی نہیں کہہ سکتا اور جب وہ بیدار ہوتے ہیں تو پھر بھی وہ ان خواب کی باتوں کو دوہرا کر کہہ دیتے ہیں۔