. - حضرت ابن سیرین
Topic: .
نوٹ : اگر چہ یہ چھٹوں امام علم تعبیر میں بجائے خود یگانہ روزگار تھے لیکن حضرت امام محمد بن سیرین کا نام نامی اس علم میں خاص طور پر زبان زد خلائق ہے۔ گویا یوں کہنا زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابن سیرین بلحاظ شهرت علم تعبیر کے آسمان کے آفتاب ہیں۔ علم تعبیر کی مشہور کتابیں ویسے تو علم تعبیر کی ہر زبان میں بے شمار کتابیں ہیں۔ مگر مفصلہ ذیل کتابیں اس فن میں زیادہ مشہور، مقبول اور مستند ہیں۔ کیونکہ ان کتابوں کے مصنفین اس علم میں ماہر و کامل ہو گزرے ہیں۔ وہ کتب یہ ہیں : (۲) کتاب التقسيم مصنفہ حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ (۴) کتاب دستور مصنفہ حضرت امام ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ (1) کتاب التعبیر مصنفہ حضرت امام اسماعیل بن اشعث رحمتہ اللہ علیہ (۸) کتاب بیان التعبیر مصنفه حافظ ابن اسحاق رحمتہ اللہ علیہ (۱۰) کتاب حمل الدلائل و المنامات (۱۳) کتاب ايضاح التعبير مصنفہ امام فخری رحمتہ اللہ علیہ