. - General
Topic: .
ہوتا ہے۔ اس کے بعد فکر معاش اس کا ذہن پریشان کر دیتا ہے۔ لیکن ظاہر ہے کہ موجودہ دو رفتن میں جب کہ عہد نبوت کو ساڑھے تیرہ سو سال کا زمانہ گزر چکا ہے اور ابنائے ملت کی فراست ایمانی دن بہ دن روبہ زوال ہے۔ ایسے آئمہ مساجد عنقا کا حکم رکھتے ہیں۔ جو تعبیر و تاویل رویاء کے اہل ہوں۔ البتہ اگر وہ تعبیر خواب کی مستند کتابوں کا مطالعہ کریں تو اس فن میں بقدر استعداد و بصیرت پیدا کر سکتے ہیں فن تعبیر کی مستند و جامع ترین کتاب فن تعبیر میں آج تک جس قدر کتابیں لکھی گئیں۔ ان میں غالبا" سب ۔ سب سے زیادہ جامع، ضخیم اور مستند کتاب کامل التعبیر ہے جے شیخ ابو الفضل حسین بن ابراہیم محمد تعلیمی نے محمد آل سلجوق میں کم از کم اکیس کتابوں میں سے انتخاب کر کے لکھا۔ مولف نے دیباچہ کتاب میں بیان کیا ہے کہ میں نے کتاب کامل التعبیر مدون کر کے سلطان قزل ارسلان (ثانی) بن سلطان مسعود ناصر سلجوقی والی روم و شام کے حضور میں پیش کی اور کتب تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ سلطان قزل ارسلان ثانی ۵۵۵ھ میں تخت سلطنت پر متمکن ہوئے تھے۔ اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ یہ کتاب آج سے تقریبا آٹھ سو سال پہلے تالیف ہوئی تھی۔ اردو دان پالک کو جناب ملک چنن دین صاحب مالک اللہ والے کی قومی دکان کا ممنون ہونا چاہئے جس نے اس هتم بالشان کتاب کا جو اکیس کتابوں کا نچوڑ ہے اور آٹھ صدیوں سے مسلمانوں میں معمول و مقبول چلی آتی ہے۔ اردو ترجمہ کرا کے قوم کے قدردان ہاتھوں میں دینے کا فخر حاصل کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ حق تعالی اس بیش بہا تالیف سے خاص و عام کو منتفع فرمائے۔ آمین !