. - حضرت جابر مغربی
Topic: .
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اپنے نیا اور قران پیراہن پہنا ہوا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس پر عیش فراخ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ پیراہن تنگ ہے تو دلیل ہے کہ اس پر عیش تنگ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پیراہن پھٹا ہوا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کا راز ظاہر ہو گا۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا پیراہن بغیر گریبان کے ہے اور اس میں ایک درز ہے اور بے آستین پہنا ہوا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی موت نزدیک آئی ہوئی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پیرہن دراز ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام اچھا ہو گا اور اس کی مراد پوری ہو گی۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کا گریبان پیچھے سے پھٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر جھوٹی تہمت لگے گی۔ فرمان حق تعالی ہے : وَإِنْ كَانَ قَمِيْعُ الدَّمِن دُبُرَ فَكَنَّت (اور اگر اس کا کرتہ پیچھے سے پھٹا ہوا ہے تو وہ جھوٹی ہے)۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے پیراہن کسی کو دیا ہے اور اس نے وہ پیراہن اپنے اوپر ملا ہے تو دلیل ہے کہ بے غم ہو گا اور کسی جگہ سے اس کو بشارت آئے گی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : اذْهَبُوا بِفَصِي هُنَا فَالْقُوهُ عَلَى وَجْهِ . ابی پات بصیرا" (اس ہری قمیص کو لے جاؤ اور میرے باپ کے چہرے پر ڈالو۔ وہ بینا ہو جائے گا)۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں پیراہن خون آلود ہے۔ تو دلیل ہے کہ مدت تک غم اور اندوہ میں رہے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے پھٹا ہوا پیراہن پہنا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام پراگندہ ہو گا اور اس کا راز ظاہر ہو جائے گا۔