. - General
Topic: .
اگر دیکھے کہ پشم اس کے پاس ہے۔ یا کسی نے اس کو دی ہے یا خریدی ہے یا اپنی جگہ پر لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس قدر اس کو مال ملے گا۔ فرمان حق تعالی ہے : وَمِنْ أَصْوَافَهَا وَاوْبَارَهَا وَأَشْعارها اثاثا وَمَتَاعاً إلى حِينِ اور ان کے صوف اور اون اور بالوں سے سامان ہے اور ایک وقت تک فائدہ ہے)۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اپنے سے پشم کو دور ڈالتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے مال کو ضائع کرے گا اور اگر دیکھے کہ چشم کو جلاتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال تباہ کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر پیشم کا جامہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کو عورتوں سے مال ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پشم کو جلاتا ہے کپڑا خریدا ہے یا اس کے پاس پشم کا بستر ہے تو دلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا۔