. - حضرت ابن سیرین
Topic: .
وہ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ عورت کا خواب میں پستان بند دیکھنا عزت اور مرتبہ اور کامرانی ہے۔ اور مردوں کے لئے زخم تازیانہ اور غم و اندیشہ ہے۔ اور اگر عورت دیکھے کہ چھاتی بند نیا اور تازہ رکھتی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ اور مراد پائے گی۔ اور اگر عورت دیکھے کہ چھاتی بند رکھتی ہے تو دلیل ہے کہ مال و نعمت پائے گی اور خوش رہے گی۔ اور اگر مرد دیکھے کہ چھاتی بند رکھتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ برابر والوں سے رسوائی اور نامرادی دیکھے گا۔