D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

آبدست دیکھنا

Topic: آبدستان (کوزه)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آبدست دیکھنے والا خزانہ دار صاحب تدبیر ہو گا۔ کہ آمدنی اور خرچ اس کے ہاتھ میں ہو گا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو کوزہ دیا ہے تو دلیل ہے کہ خزانچی اور بادشاہ کا مشیر ہو گا اور اگر کسی کو دے تو بھی یہی قیاس ہے۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزہ بردار خادم ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : یطوف عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ يَا کو اب و اباریک (بہشت میں ان پر خادم کوزوں اور بدھنوں کے ساتھ طواف کریں گے۔) اگر دیکھے کہ اس کا کوزہ ٹوٹ گیا یا ضائع ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت جدا ہو جائے گی۔ یا مر جائے گی۔ اگر کوزے سے اپنے آپ کو پانی پیتے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا۔ خصوصا" جب پانی کو صاف اور خوش ذائقہ دیکھے۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزے کو دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔ اول : خادم۔ دوم : خزانچی سوم : وزارت چهارم : فرزند - پنجم : ایسی جگہ سے تھوڑی روزی کہ جہاں سے امید نہیں رکھتا ہے۔