. - حضرت اسماعیل
Topic: .
حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پشت کو دیکھنا برادر ہے۔ اگر دیکھے پشت ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا بھائی مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی پشت درد کرتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بھائی یا بزرگ کی طرف سے غم و اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ کسی وجہ سے اس کی پشت پر داغ لگایا ہے تو یہ دین اور دنیا کی اصلاح کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ پشت دیوار کی طرف لگائی ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور مال و دولت حاصل کرے گا۔