. - حضرت جعفر صادق
Topic: .
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں برف کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے : اول روزی دوم زندگانی سوم مال بسیار - چهارم لشکر بسیار ۔ پنجم بیماری ششم غم و اندوه و اور اگر دیکھے کہ ایام گرما میں برف کو جم کرتا ہے تو دلیل ہے کہ مال حلال جمع کرتا ہے اور خوش میں گزارے گا اور بہت منفعت پائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ سرد سیر میں برف کا خواب میں دیکھنا خیر اور نیکی کی دلیل ہے اور گرم سیر میں دیکھنا قحط اور غم و اندوہ کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ برف کو موسم میں کھاتا ہے تو بے وقت سے بہتر ہے۔