D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - General

Topic: .

اور اگر دیکھے کہ موسم خزاں میں نامعلوم باغ میں گیا ہے اور درخت کی پت جھڑی ہو رہی ہے تو دلیل ہے کہ کو غم و اندوہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ باغ میں محل اور سبزہ اور آپ رواں ہے اور عورت صاحب جمال اس کو بلاتی ہے تو دلیل ہے کہ آخرت میں بہشت اور حورالعین پائے گا اور دلیل ہے کہ شہادت کا درجہ حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا باغ ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور اس باغ کے میوے کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اسے مالدار عورت ملے گی اور اس کا مال کھائے گا اور اگر دیکھے کہ باغ میں ہے اور بلند درختوں کے میوے اس پر گرتے ہیں تو دلیل ہے کہ شریف آدمی ہے لڑے گا اور اس پر غالب آئے گا اور اگر دیکھے کہ باغ میں کسی درخت کی چوٹی پر سویا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی نسل اور فرزند بہت ہوں گے۔ حضرت ابراہیم کرمائی نے فرمایا ہے کہ خواب میں باغ بزرگوار بالمال و جمال مرد ہے۔ اگر دیکھے کہ وقت بہار یا گرما میں ایک عمدہ باغ لگایا ہے اور اس میں میوے لگے ہوئے ہیں اور گل و ریاحین کھلے ہوئے ہیں اور پانی جاری ہے اور وہ اس میں بیٹھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت شہادت پر ہو گی۔ کیونکہ یہ سب بہشت کی صفات ہیں۔ اور اگر ایام گرما میں باغ معلوم یا نا معلوم دیکھے اور اس کے میوے شیریں ہوں اور درختوں کے پتے گرے ہوئے ہوں تو دلیل ہے کہ وہ بادشاہ کا مصاحب ہو گا۔ اس حال میں کہ بادشاہ اپنے خدم و حشم سے بچھڑا ہوا ہو گا۔ ۱۵ اور اگر سبز باغ کو تابستان میں سرسبز اور میوؤں سے پر اور اس میں پانی جاری دیکھے اور اس نے باغ کو جڑ سے اکھاڑ کر خراب کر دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کے بادشاہ کو ہلاکت کا خوف ہو گا اور کوئی بڑا بادشاہ حملہ کرے گا اور یا وہ معزول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ آگ آئی اور اس نے باغ کے درختوں کو جلا دیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کو ناگہانی موت آئے گی اور اگر خواب میں باغ کے اندر اونٹوں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ دشمنوں پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ باغ سے میوے جمع کر کے گھر کو لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس قدر خیر و منفعت حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ باغ میں سے سب کچھ جمع کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے سختی اور رنج کے ساتھ نفع حاصل کرے گا۔