. - حضرت جعفر صادق
Topic: .
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگلیوں کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ اول فرزند۔ دوم بھیجے۔ سوم نوکر - چهارم دوست پنجم قوت ششم پنج نماز اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی انگلیاں گر گئی ہیں یا کٹ گئی ہیں تو دلیل ہے کہ خویشوں اور اہل بیت سے جدائی ہو گی اور وہ خود بھی پریشان ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس کی انگلی ٹوٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ میں سے کوئی مرے گا۔ حضرت خلف اصفهانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں کوئی شخص دیکھے کہ اس کے انگوٹھے سے دودھ نکلتا ہے یا اس کی انگشت شہادت سے خون نکلتا ہے تو وہ شخص اپنی ساس سے جھگڑا کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی انگشت سے آواز آتی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے خویشوں میں گفتگو ہو گی۔