. - حضرت جابر مغربی
Topic: .
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کا انگوٹھا کٹا ہوا ہے تو اس ام کی دلیل ہے کہ اس کو مال کی قوت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی انگشت شہادت بریدہ یعنی کئی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ فرض نمازوں میں تقصیر کرتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ درمیان والی انگلی کٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے شہر کا بادشاہ یا رئیس مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ درمیان والی کے ساتھ والی انگلی کٹی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس مال میں نقصان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی چھنگلیا کئی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا فرزند زادہ مرے گا۔