. - حضرت جابر مغربی
Topic: .
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے اعضاء میں سے کوئی عضو تندہ ہو گیا ہے تو اس سے دلیل یہ ہے کہ وہ راہ راستی پر نہیں رہا ہے۔ حضرت فضیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں عرض کیا۔ یا رسول اللہ ! میں نے ایک بہت برا خواب دیکھا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ کیا دیکھا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ لوگوں نے آپ کے جسم سے ایک ٹکڑا کاٹا اور میری گود میں رکھ دیا ہے۔ آپ نے فرمایا۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کے ہاں ایک لڑکا پیدا ہو گا جو تمہاری گود میں بڑھے گا۔ پھر بچہ پیدا ہوا۔ یعنی حضرت حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت فضیل رضی اللہ تعالی عنہ کی پرورش میں بڑے ہوئے۔