D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - اہل تعبیر

Topic: .

اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کو پھانسی پر لٹکائیں گے۔ اور اگر بادشاہ دیکھے کہ ما گرا یا ٹوٹا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہی سے معزول ہو گا۔ منبر پر چڑھا ہے اور حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ منبر پر چڑھا ہے اور پورا خطبہ پڑھ کر نیچے اترا ہے۔ دلیل ہے کہ خطابت سے معزول ہو گا۔ اور اگر عورت دیکھے کہ منبر پر لوگوں کو علم اور حکمت کی باتیں سناتی ہے۔ دلیل ہے کہ رسوا ہو گی۔ کیونکہ عورتوں کے لئے حکمت اور علم کا خطبہ پڑھنا لوگوں کے درمیان روا نہیں ہے اور مردوں کے لئے بھی عورتوں کے درمیان پڑھنا جائز نہیں ہے۔ اور اگر دیکھے کہ منبر پر سے گرا ہے خواہ عالم ہو یا جاہل۔ دلیل ہے کہ عزت سے گرے گا اور لوگوں میں ذلیل اور رسوا ہو گا۔