. - حضرت جابر مغربی
Topic: .
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پچھلی تازہ اور بھنی ہوئی مال اور نعمت کیونکہ تازہ مچھلی بہشت کے کھانوں میں سے ہے اور حضرت عیسی علیہ السلام کے دسترخوان پر تھی جو ان کے آسمان سے اترتا تھا۔ فرمانِ حق تعالیٰ ہے : رَبَّنَا اَنْزَلَ عَلَيْنَا مَائِدَةً مِّنَ السَّمَاءِ (اے ہمارے رب! ہم پر آسمان سے خوان نازل فرمان اگر دیکھے کہ مچھلی کے منہ سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کام میں جھوٹی بات کہے گا۔ اور اگر خواب میں مچھلی اس کے عضو تناسل سے نکلے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکی پیدا ہو گی۔ اور اگر عورت دیکھے کہ اس کے منہ سے مچھلی نکلی ہے۔ دلیل ہے کہ اندو یکین ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے دریا میں مچھلی پکڑی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے تازہ مچھلی کھائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر مال حاصل کرے گا۔