. - General
Topic: .
عادل ہو گا۔ ہفتم، عزت اور مندی۔ پنجم، بلا اور آخرت کے عذاب سے امن امن ششم اس ملک میں آبادی اور با شرف اور دنیا اور آخرت میں بلند پایہ ہو گا۔ یہ وجوہات نظر رحمت کی صورت میں ہیں۔ اگر خدانخواستہ نظر قہر ہے تو اسکے برخلاف ہو گا اور اگر قاضی خواب میں دیکھے کہ خدا تعالی اس کو غصہ کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ شرع سے تجاوز کرتا ہے اور مظلوم کی دادری نہیں کرتا ہے اگر بادشاہ دیکھے تو اس کی بے عدلی کی دلیل ہے اور اگر عالم دیکھے تو اس کے دین اور اعتقاد میں خلل ہے۔ حاصل یہ ہے کہ نظر رحمت سے دیکھے تو بخشش ہے اور نظر قہر سے دیکھے تو رحمت اور عذاب ہے۔ ہماری دلیل یہ ہے کہ حق تعالے موجود ہے۔ اس کا دیکھنا عقل کی راہ ہے۔ لہذا خواب میں دیدار الہی کا منکر نہ ہونا چاہئے۔ ابو حاتم نے حضرت محمد بن سیرین سے سنا۔ آپ نے فرمایا ہے کہ سب خوابوں میں درست یہ ہے کہ حق تعالی کو خواب میں بے چون اور بے چکون دیکھے۔ خواب میں فرشتوں کا دیکھنا فرشتوں کے دیکھنے کی تاویل۔ بادشاہ کا مگار بادین و دیانت پر دلیل ہے۔ یا عالم پر ہیز گار پر دلیل ہے اور تمام یا فرشتوں میں سے چار فرشتے جبرائیل علیہ السلام (۲) میکائیل علیہ السلام (۳) اسرافیل علیہ السلام (۴) عزرائیل علیہ السلام بزرگ ترین ہیں۔