D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - General

Topic: .

تعالی زمین پر یا کسی جگہ میں آیا ہے۔ یہ وا یہ دلیل ہے کہ اس جگہ والے مظلوم ہیں اور خدا تعالی ان لوگوں کی مدد کرے گا اور اگر وہاں قحط اور تنگی ہے تو فراخی ہو گی اور اگر وہاں کے باشندے گناہگار ہیں تو توبہ کریں گے اور اگر دیکھے کہ خداوند تعالی اس کے گھر میں آیا ہے اور مہربانی سے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا ہے یا خلعت پہنچائی ہے۔ یہ حق تعالے کے کرم کی دلیل ہے۔ لیکن یہ شخص دنیا میں ریح اور بیماری اٹھائے گا اور اگر خدا تعالی کو نورانی شکل پر خواب میں دیکھے جس کا کہ بیان نہ ہو سکے تو یہ غم اور اندوہ کی دلیل ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ خدا تعالیٰ نے اس کا کوئی دوسرا نام رکھا ہے یہ شرف اور بزرگی کی دلیل ہے اور اگر اس پر خدا تعالی نے غلبہ کیا ہے تو یہ زہد اور پارسائی کی دلیل ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ خدا تعالی نے اس کو اپنے نزدیک بلایا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس شخص کی موت قریب آگئی ہے۔ جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں اللہ تعالیٰ کو کسی شہریا گاؤں میں دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس جگہ کے نیک لوگ عزت اور شرف اور مرتبہ پائیں گے اور اس جگہ سے ظلم کا ہاتھ اٹھ جائے گا۔ فرمان حق تعالی ہے : اللهُ يَحْكُمْ بَيْنَكُمْ فِيمَا كُنتُم فِيهِ تَخْتَلِفُونَ (اللہ تعالی تمہارے درمیان تمہارے اختلاف کی بابت فیصلہ کرے گا)۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اللہ تعالیٰ اس موضع پر خفا ہے تو یہ اس امر کی دلیل ہے کہ اس شہر کا قاضی بے انصاف ہے۔ یا اس شہر کا امیر رعایا پر ظلم کرتا ہے۔ یا اس شہر کے عام لوگ بے دین ہیں اور اگر یہی خواب چور دیکھے تو اس کے ہاتھ پاؤں کاٹے جائیں گے اور اس شہر میں فتنہ اور بلا اور قتل واقع ہو گا۔ فرمان حق تعالی ہے : وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوقَ عِبَادِهِ وَ يُرْسِلُ عَلَيْكُمْ حَفَظَتَهُ حَتَّى إِذَا جَاءَ أَحَدَكُمُ الْمَوْتُ تَوَلَتَهُ رُسُلَنَا وَهُمْ لَا يَفْرِطُونَ (وہ اپنے بندوں پر غالب ہے اور تم پر محافظوں کو بھیجتا ہے۔ یہاں تک کہ جب کسی کو موت آتی ہے تو اس کو ہمارے قاصد مار ڈالتے ہیں اور وہ کمی نہیں کرتے۔) حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خدا تعالی کو نیکون و بے چگون خواب میں دیکھے، وہ ڈر اور خوف سے امن میں رہے گا اور اگر مسلمان ہے تو آخرت میں دیدار الہی پائے گا۔ حق تعالی کا فرمان ہے : الَّذِينَ أَحْسَنُوا الَهُمُ الْحُسْنى وَ زِيَادَةٌ ( جنہوں نے احسان کیا ہے ان کے لئے نیکی اور زیادتی ہے۔) تعبیر کی تفسیر کرنے والے خدا تعالی کی زیارت کے بارے میں کہتے ہیں۔ اگر خدا تعالے کو اس صورت میں دیکھے کہ وہ صورت کبھی نہیں دیکھی ہے۔ یہ اس کے فضل و کرم کی دلیل ہے اور اگر کسی شخص کی صورت میں دیکھے تو وہ شخص غالب اور نامدار ہو گا اور اگر خدا تعالی کو نماز اور تسبیح میں دیکھے تو یہ اس کی رحمت اور بخشش کی دلیل ہے اور اگر خدا تعالے کو غازی لوگ جہاد میں دیکھیں تو یہ ان کی بخشش کی دلیل ہے۔ اگر کوئی شخص خدا تعالے کو خواب میں گالی دے گا تو یہ اس کے کفر کی دلیل ہے۔ اگر خدا تعالی کو تخت پر بیٹھا ہوا یا سویا ہوا دیکھے تو یہ نالائق صفات ہیں اور یہ اس امر کی دلیل ہے کہ وہ شخص بددین اور گناہگار ہو گا۔