D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - حضرت ابن سیرین

Topic: .

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اللہ تعالی اس سے راز کی بات کرتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ شخص اللہ تعالی کے نزدیک بزرگ ہے۔ فرمان خدا ہے : وقربناه نجما" (اور ہم نے اس کو سرگوشی سے قریب کیا)۔ اگر کوئی خواب دیکھے کہ خدا تعالی اس کے ساتھ حجاب کے پیچھے بات کرتا ہے۔ یہ اس کے دین کے خلل یا خطاء کی دلیل ہے۔ فرمان خدا تعالیٰ ہے : مَا كَانَ لِبَشِّرِ أَنْ تُكَلِّمْهُ اللَّهُ إِلَّا وَحْيَا أَوَمَنْ قَرَاءِ حِجَاب ) کسی بشر کے لئے نہیں ہے کہ اللہ تعالی اس سے کلام کرے۔ مگر بطور وکی یا حجاب کے پیچھے)۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو مقرب اور عزیز اور حساب کر کے بزرگ بنا لیا ہے، تو یہ اس کی بخشش کی دلیل ہے اور دنیا میں مصیبت دیکھے گا۔ اگر خواب میں دیکھے کہ حق تعالیٰ اس کو نصیحت کر رہا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ خدا تعالیٰ کی رضا اس میں نہیں ہے۔ فرمان خدا تعالیٰ ہے : يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ) تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم نصیحت قبول کرو)۔ اگر خواب میں دیکھے کہ خدا تعالیٰ اس کو خوشخبری دیتا ہے تو یہ اس کی رضا کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کو خدا تعالے ڈراتا ہے تو یہ اس کے غضب کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ وہ خدا تعالے کے آگے سر جھکائے کھڑا ہے تو یہ غم اور اندوہ کی دلیل ہے۔ فرمان باری تعالی ہے : وَلَوْ تَرَى إِنِ الْمُجْرِمُونَ نَاكِسُوَارُو سَهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ (اور جب تو گناہگاروں کو دیکھے گا کہ انہوں نے اپنے رب کے آگے سرجھکائے ہوئے ہیں)۔