. - حضرت دانیال
Topic: .
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جو شخص صبح سے نیم روز تک خواب کی تعبیر دریافت کرے، اس کی تاویل اقبال اور نیکی پر ہے اور زوال کے بعد رات تک شر اور فساد کی دلیل ہے اور خواب کی تعبیر روز ابر۔ برف باراں اور آفتاب کے طلوع اور غروب کے وقت دریافت نہ کرنی چاہیے۔ جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ سب خوابوں میں سے سچا خواب وہ ہے جو وقت سحر سے آفتاب کے نکلنے تک آئے۔ یا آفتاب کی برابری پر خواب نیک اور راست اور درست آتا ہے اور تاویل خواب درختوں کا کھلنا۔ میوؤں کا پکنا بڑے اچھے خواب ہیں اور ان کی تاویل درست ہوتی ہے اور جو خواب سردی کے دنوں میں دیکھا جائے اس کی تاویل کا حکم کمزور ہوتا ہے۔ جاڑے میں بادوباراں ہوتا ہے اور بہار میں جہان خوش و خرم ہوتا ہے۔ بہر حال ہر خواب کی تعبیر بمطابق حال و صورت و وقت علیحدہ علیحدہ ہوتی ہے۔