. - حضرت اسماعیل
Topic: .
حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ ویران پہاڑ پر ہے اور پتھر بکھرے ہوئے ہیں اور وہ مشکل سے چلتا ہے اور تیر ڈالتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو ظالم بادشاہ سے خوف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ دو پہاڑوں میں چلتا ہے اور تیر ڈالتا ہے۔ دلیل ہے کہ دو بڑے آدمیوں میں وسیلہ بنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ میں سوراخ ہے اور وہ اس سوراخ کے اندر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کے راز سے آگاہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس سوراخ سے کوئی چیز نکالی ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے عطا پائے گا۔ حضرت حافظ معبر رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ پہاڑ کے اوپر چڑھا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بزرگ آدمی کی خدمت میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کئی پہاڑوں سے پتھر لئے ہیں اور ہر ایک جگہ ڈالتا ہے اور پھر پہاڑ پر ڈالتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال کو قہر سے جمع کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کو بغل میں پکڑ رہا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کسی بڑے آدمی کی خدمت کرے گا اور اس سے خیر و منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ سے نیچے گرا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری نہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر پختہ . نہیں کی مراد جلدی اور وہ اس پر سے پہاڑ کی چوٹی اینٹوں اور چونے کی سیڑھی بنی ہوئی ہے حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ سیڑھی کچی اینٹ اور گارے کی ہے۔ تو اسکی عمدہ تاویل ہے۔ اور اگر سیڑھی تابنے کی ہے تو بد ہے۔ اور اگر بھرت کی سیڑھی ہے تو اس کی مراد پوری نہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر کھڑا ہے دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب خاص ہو گا اور بہت سا مال پائے گا۔