. - حضرت جابر مغربی
Topic: .
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ نے نے فرمایا ہے کہ خواب میں سفید اور سبز مٹی کا دیکھنا مال حلال ہے۔ اور زرد مٹی کا دیکھنا بیماری ہے۔ اور سرخ مٹی کا دیکھنا کھیل اور تماشہ ہے اور سیاہ مٹی کا دیکھنا غم و اندوہ اور اندیشہ ہے اور سیاہ پانی میں مٹی غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ کیچڑ میں غرق ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بڑی محنت میں پڑے گا اور خلاصی نہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کیچڑے باہر نکلا ہے اور اپنا جسم اور کپڑے خوب صاف کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب غم و اندوہ سے رہائی پائے گا۔