D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - حضرت جابر مغربی

Topic: .

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے گھوڑے کے گوشت کا قالیہ کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے رنج اور سختی کے ساتھ مال حاصل کرے گا۔ اور اگر اونٹ کے گوشت کا قلیہ کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر مچھلی کے گوشت کا قلیہ کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ عورتوں کی وجہ سے مکر کے ساتھ مال کو حاصل کرے گا۔ اور اگر صاحب خواب مفسد ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ چوپائے کے گوشت کا قلیہ کھایا ہے۔ جس کا کہ گوشت حرام ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام کھائے گا۔