سطح آب پر پانی کی طرح چلتا
Topic: آب
تمام چیزوں کی زندگی پانی سے ہے۔ فرمان حق تعالی ہے : وَجَعَلْنَا كُلَّ شَيْ مِنَ الْمَاءِ حَبی (ہم نے ہر ایک چیز کو پانی سے زندہ کیا ہے۔) حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب دیکھے کہ وہ سطح آب پر پانی کی طرح چلتا ہے جیسے دریا اور نہر کا پانی۔ یہ اس کے پاک اعتقاد اور قوت ایمانی کی دلیل ہے حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ پانی گرم پیتا ہے تو بیماری اور رنج کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس پر پانی گرم کرایا گیا ہے اور اس کو خبر نہیں ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا اس کو سخت غم پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ پانی میں گرا ہے تو دلیل ہے کہ رنج اور غم میں گرفتار ہو گا اور اگر پانی پیالے میں اٹھائے تو دلیل ہے کہ مال اور زندگی پر فریفتہ ہو گا اور اگر کانچ کے پیالے میں اپنی عورت کو پانی دیا (اور کانچ کے پیالے کو عورتوں کے جوہر اور کے ساتھ نسبت دیتے ہیں اور پانی جو کانچ کے پیالے میں ہے اس کو فرزند کے ساتھ نسبت دیتے ہیں جو ماں کے پیٹ دیتے اور میں ہے) اگر پیالہ ٹوٹا ہوا ہے۔ تو بیوی مرے گی اور بچہ رہے گا۔ اگر پانی گرا اور پیالہ خالی رہا تو دلیل ہے کہ بچہ مرے گا اور عورت بچ رہے گی اور اگر دیکھا کہ ہے وجہ لوگوں کو پانی دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اور آخرت میں لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچے گا اور ویران جگہ کو آباد کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ جس گھر میں پانی گرایا ہوا تھا اس کے اندر داخل ہوا ہے تو دلیل ہے کہ غمگین اور متفکر ہو گا اور اگر دیکھے کہ پیالے کے صاف پانی کو کتے کی طرح پیا ہے تو دلیل ہے کہ عیش اور عشرت سے زندگی گزارے گا۔ لیکن ایسا کام کرے گا کہ بلا اور فتنہ میں پڑے گا اور مال کو تھوڑا تھوڑا کر کے لوگوں کو بخشے گا اور خیرات میں خرچ کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر پانی کو وقت پر زیادہ ہوتے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس سال میں نعمت کی فراخی ہو گی اور اگر پانی دیکھے اور زمین میں جذب ہو جائے تو دلیل ہے کہ عام لوگوں کو سلامتی کی عافیت حاصل ہو گی۔ فرمان حق تعالی ہے : وَقِيلَ يَا أَرْضُ ابْلَعِي مَاتَرَكَ وَ يَا سَمَاءُ اللَعِي وَغِيضَ الْمَاءِ (اور کہا گیا کہ اے زمین ! اپنے پانی کو نگل جا اور اے آسمان ! بس کر اور پانی گہرائی میں گیا) اور اگر دیکھے کہ پانی لوگوں کے سروں پر چڑھا جاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس سال اس ملک میں نعمت اور فراخی ہو گی۔ فرمان حق تعالی ہے : إِنَّا صَبَيْنَا الْمَاءَ صَبا" ۔ (ہم نے پانی کو خواب اچھی طرح گرایا)۔ اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں صاف پانی ہے تو دلیل ہے کہ نعمت اور خوش عیشی پائے گا اور اگر دیکھے کہ گھر میں گدلے پانی پر کھڑا ہے تو پھر اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ باغ اور زراعت کو دریاؤں اور نہروں سے پانی دینا غم اور اندوہ سے خلاصی اور مال کی دلیل ہے اور لوگوں کو پانی دینا دین اور دیانت اور نیک کاموں کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پانی میں جاتا ہے اور اس وقت اس کا جسم مضبوط ہے تو دلیل ہے کہ حاکم کی طرف سے کسی سخت کام میں مشغول ہو گا اور اس کا قول اس کام میں اور دوسرے کاموں میں مقبول ہو گا اور اگر صاف پانی میں جائے اور اس کا جسم چھپ جائے تو قوت دین اور توکل بر خدا اور استقامت کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پانی باغ میں جاتا ہے، عورت یا گولی ملنے کی دلیل ہے اور اگر اپنے اوپر صاف پانی کو گرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس سے خیر و منفعت پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ اس پر گدلا پانی گرایا ہے تو اس سے نقصان پانے کی دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب کے اندر پانی میں جانے کی تعبیر پانچ وجہ پر بتاتے ہیں۔ اول یقین دوم قوت سوم مشکل کام چهارم مصاحبت پنجم رئیس شہر کی طرف سے کوئی کام۔ یاد رکھو کہ تعبیر باراں حرف ب میں بیان کریں گے اور آب چشمه۔ آب چاہ اور آب جوئے حرف ج میں بیان کریں گے اور آب دریا حرف و میں اور آب رود حرف ر میں اور آب کاریز حرف ک میں۔ اسی ترتیب پر دوسرے خوابوں کو ہر ایک چیز کی ترتیب پر اس کی جگہ پر ذکر کریں گے۔