. - حضرت اسماعیل
Topic: .
حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ شیر نے اسکو بغل میں پکڑا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب ہو گا۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو بادشاہ کے غصہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے شیر کے ساتھ کھانا کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا معتمد ہو گا۔ لیکن خواب میں شیر کا چمڑا گوشت اور ہڈی وغیرہ دشمن پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ شیر کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن کو آسانی سے قابو میں لائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو تاویل بھی خلاف ہے۔