. - General
Topic: .
ترش ہے تو اس کی تاویل اول کے خلا تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ تازہ دودھ پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس قدر مال حلال پائے گا۔ اور اگر عورت دیکھے کہ دودھ اس کے پستان میں جمع ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند ہو گا۔ اور اگر مرد دیکھے کہ دودھ نکالتا ہے اور اس کے عوض خون آتا ہے، دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے پستان سے دودھ پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے کسب اور معاش میں نقصان ہو گا۔ اور اگر کوئی مرد دیکھے کہ بچہ ہو گیا اور دودھ پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری نہ ہو گی۔ اور اگر عورت دیکھے کہ بچہ کو دودھ دیتی ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے مل پائے گی، اور اگر عورت دیکھے کہ بچہ کو شیر سے ہٹا کر پھر شیر دیتی ہے تو نقصان پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جنگلی چوپائے کا دودھ تھوڑا مال ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ گورخر کا شیر پیتا ہے تو خوبی اور صلاحیت پر دلیل ہے۔ کا تو حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جنگلی چوپائے کا دودھ تھوڑا مال ہے۔ ام ئے کا دودھ تھوڑا مال ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ گورخر کا شیر پیتا ہے تو خوبی اور صلاحیت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹنی کا دودھ پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سردار سے مل پائے گا۔ اور اگر دیکھے ہونی کا دودھ پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ روزی اس پر فراغ ہو گئی۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کا دودھ پیتا ہے۔ ہے۔ دلیل ہے کہ عورت سے مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چیتے کا دودھ پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شیرنی کا دودھ پیتا ہے دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے مال حرام پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بھینس کا دودھ پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گدھی کا دودھ پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور شفاء پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خرگوش کا شیر پتا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مادہ خنزیر کا شیر پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ احمق اور بے وقوف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ لومڑی کا شیر پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سے مکر اور حیلہ کریگا۔ اور اگر دیکھے کہ بھیڑیئے کا دودھ پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا عیال اس کے ساتھ خیانت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکری کا شیر پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حاصل کرے گا۔