. - حضرت ابن سیرین
Topic: .
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں میل یا بکری یا گدھے وغیرہ کے چرواہے کو دیکھے۔ تو ہر ایک چیز کی تعبیر اس کے قدر کے مطابق ہے۔ گھوڑے کا چرواہا ولایت اور بزرگی پر دلیل ہے۔ اور گدھے کا چرواہا تخت پر دلیل ہے اور بیل کا چرواہا سفارت اور نعمت اور فراخی پر دلیل ہے اور بکری کا چرواہا روزی حلال اور مال اور نعمت پر دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ چو پانی کرتا ہے اور بھیڑیا اس کے گلے سے ایک بکری کو لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اس ملک کو برباد و خراب کرے گا اور رعیت کا حال تباہ ہو گا۔