D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - حضرت ابن سیرین

Topic: .

سمور۔ لومڑی جیسا جانور ہے۔ جس کی کھال سے پوستین بناتے ہیں۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سمور کافر، ظالم اور ڈاکو آدمی ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ سمور کے ساتھ لڑائی کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس صفت کے آدمی سے جھگڑا کرے گا اور جو غالب رہے گا وہی قوی ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سمور کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ ظالم کا مال کھائے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سمور مرد مسافر اور مالدار ہے اور خواب میں اس کا گوشت اور پوست مال اور مراد ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سمور کو مارا اور اس کا گوشت زمین پر گرا۔ دلیل ہے کہ مسافر آدمی کا مال ضائع کرے گا۔