D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - حضرت اسماعیل

Topic: .

حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ زمین کو کاشت کرتا اور جوتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے شغل میں مشغول ہو گا اور عورت کی طرف سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی زمین کو آباد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام آباد اور نیک ہو گا۔ اور اگر زمین کو خراب دیکھے تو اس کی تاویل اس کے خلاف ہے اور اس کا کسی کے ساتھ جھگڑا ہو گا۔ اور اگر اپنے آپ کو زمین میں بویا ہوا دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کی کسی کے ساتھ شراکت ہو گی اور یا کسی عورت سے نکاح کرے گا۔