. - حضرت جابر مغربی
Topic: .
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ زمین اس سے باتیں کرتی ہے دلیل اس کو خیر و صلاح کی خوشخبری سناتی ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا میں بہت نیکی کرے گا اور وفات کے بعد لوگ اس کو نیکی سے یاد کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ زمین اس کے لئے فراخ اور کشادہ ہو گئی ہے۔ تو اس کی درازی عمر اور فراغ عیش پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ زمین کی پیمائش کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔