D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. - حضرت ابن سیرین

Topic: .

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں چہرے کو جیسا کہ تھا اس سے زیادہ خوبصورت دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ اور زندگی زیادہ ہوگی اور اگر اپنا چہرہ برا اور ناخوش دیکھے تو اس کا مرتبہ کی گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنے چہرے کا رنگ سرخ اور پاکیزہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ روشناس ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ سفید ہے۔ تو دین کی قوت پر دلیل ہے۔ فرمان حق تعالی ہے : وَأَمَّا الَّذِينَ أَيَضَتُ وُجُوهُهُمْ فِي رَحْمَتِهِ اللهِ هُمْ فِيهَا خَلِكُونَ (اور جن کے چہرے سفید ہیں، وہ اللہ تعالے کی رحمت میں ہیں اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے)۔ ہوتا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے چہرے کا رنگ زرد ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ اور اگر سیاہ ہے۔ تو خلقت میں رسواء اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ سیاہ ہے اور کپڑے سفید ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے لڑکی پیدا ہو گی۔ فرمان حق تعالی : وَإِذَا شِرَ اهْدَهُمْ بِالْأُنثى ظَلَّ وَجْهَهُ مُسَوَدًا وَهُوَ كَظِيمُ (اور جب ان میں سے کسی کو لڑکی کی بشارت دی جاتی ہے اس کا چہرہ تحصے کے مارے سیاہ ہو جاتا ہے)۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ سیاہ اور گرد آلود ہے۔ دلیل ہے کہ وہ مشرک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا چرہ خون ود ہے یا اس کے چہرے سے زرد آب نکلتا ہے اور اس کے چہرے پر زخم نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا انسان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا چہرہ کج ہو گیا ہے۔ تو یہ اس کے حال کی تباہی پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے چہرے پر خال ہے۔ تو دلیل ہے کہ قرضدار ہو گا۔