D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

افتادن (گرنا) - حضرت کرمانی

Topic: افتادن (گرنا)

حضرت حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی جگہ سے نیچے گرا ہے تو دلیل ہے کہ امید پوری نہ ہو گی اور اگر پہاڑ سے نیچے گرے تو دلیل ہے کہ گرنے کے مطابق بدحال ہو گا اور اس کے جسم کو دکھ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کہ اس اس کو سخت زخم پہنچا ہے اور اور کسی عضو سے خون نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے زخم کے مطابق نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پاؤں پھسلا اور گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو رنج اور تکلیف پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ گرا ہے اور اس کو تکلیف نہیں ہوئی ہے تو یہ آسانی اور سہولت کی دلیل ہے۔ اگر کوئی صاحب خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر کے آستانے سے سانپ اور بچھو اور دوسرے کاٹنے والے جانور گرے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے یا کسی حاکم سے غم اور اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بالاخانہ یا دیوار اس پر گری ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال ایسی جگہ سے ملے گا کہ جہاں سے امید نہ تھی۔ اور اس وجہ سے بڑا خرم و شاداں ہو گا اور اس کا کام کشادہ ہو گا۔ اور اللہ تعالیٰ ہی بہتری کو خوب جانتا ہے۔