D
Dreams Encyclopedia
Explore symbols, topics & titles

. اندوہ کی - حضرت ابن سیرین

Topic: . اندوہ کی

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگور سفید موسم میں کھانا مال و دولت کی دلیل ہے مگر محنت سے ملے گا۔ اور انگور سرخ موسم میں کھانا تھوڑے نفع کی دلیل ہے۔ جس انگور کا چھلکا سخت ہے۔ اس کو خواب میں کھانا مال کی دلیل ہے جو مشکل سے ملے گا۔ اور ہلکے چھلکے والا انگور مال حلال کی دلیل ہے۔ اور جس انگور کا پانی سیاہ ہے، مال حرام کی دلیل ہے اور جو انگور دیکھنے میں سرخ ہے، عزت اور مرتبے کی دلیل ہے۔ اور جو انگور دیکھنے میں سیاہ ہے، غم اور اندوہ کی دلیل ہے اور جو انگور شیریں تر اور پاکیزہ تر ہے۔ مال و جاہ اور زیادتی عزت کی دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ انگور لکڑی کے اوزار ہے نچوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ کی خدمت کرے گا۔ اور اگر اینٹ یا مٹی سے نچوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ بادیانت بادشاہ کی خدمت کرے گا اور اگر پکی اینٹ یا گچ اور پتھر اور چونے سے نچوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ باسیاست اور با بیت بادشاہ کی خدمت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ انگور طشت میں نچوڑتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ کسی امیر عورت کی خدمت کرے گا اور اگر دیکھے کہ انگور کو پیالے میں نچوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کمینے شخص کی خدمت کرے گا۔ اور اگر شیرہ نچوڑ کر مشکوں میں جمع کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے ذریعے سے اپنے لئے بہت سا مال جمع کرے گا۔ اور اگر انگور اہل و عیال سمیت نچوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اور اس کے عیال کو بادشاہ کی خدمت سے فائدہ حاصل ہو گا۔ اور اگر خواب دیکھنے والا بادشاہ کی خدمت کے لائق نہیں ہے تو پھر اس کو کسی اور امیر یا حاکم سے فائدہ حاصل ہو گا۔