انگشتری (انگوٹھی) - حضرت دانیال
Topic: انگشتری (انگوٹھی)
ہے حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں انگوٹھی کی صفت اور نقش دیکھے تو دلیل ۔ کہ اس کو اس کے آقا سے خیر اور نیکی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے انگوٹھی مہر کرنے کے لئے دی ہے تو دلیل ہے کہ جو کچھ اس کے لائق ہے، بہت پائیگا۔ یعنی انگوٹھی کی قدر و قیمت کے مطابق اگر بادشاہی کے لائق ہے تو بادشاہ ہو گا۔ ورنہ مال و دولت پائیگا اور اگر دیکھے کہ مسجد میں یا نماز میں یا جہاد میں کسی نے اس کو انگوٹھی دی ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص عابد اور زاہد ہو گا۔ اگر سوداگر ہے تو تجارت میں نفع پائیگا۔ وعلى هذا القياس اور اگر دیکھے کہ اس کو بادشاہ نے انگوٹھی دی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو ملک میں سے بادشاہ کچھ دے گا یا بادشاہ